اسرائيلی فوج کی فائرنگ سے فلسطينی لڑکا ہلاک

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائيلی فوج نے ايک فلسطينی لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر ديا ہے۔

جمعرات کی شب جاری کردہ فوجی بيان کے مطابق مذکورہ فلسطينی لڑکا ايک سرنگ کی جانب جانے والی سڑک پر بارود سے بھری بوتليں پھينک رہا تھا، جس سے ڈرائيورز کو خطرہ تھا اور اسی کے رد عمل ميں اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی ميں ايک اور لڑکا زخمی بھی ہوا ہے۔

دوسری جانب فلسطينی حکام نے بتايا ہے کہ بيت جالا ميں اسرائيلی فوج کے ايک عسکری آپريشن کے دوران جھڑپيں شروع ہو گئيں۔ فی الحال اس بارے ميں مزيد تفصيلات دستياب نہيں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں