4

بلوچستان کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہے: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (ڈیلی اردو) بلوچستان کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی جاری،آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کی مدد کیلیے جوانوں کو بھیج دیا گیا۔

مکران، لسبیلہ اور بلوچستان کے برفباری والی علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیاگیا۔ آرمی ہیلی کاپٹرز سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ لسبیلہ کے علاقے دریجی اورقلعہ عبداللہ سے ڈیڑھ ہزار خاندانوں کو ریسکیو کیا گیا۔

بارش سے متاثرہ علاقوں میں ساڑھے 3 ہزار خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیاآرمی کے ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکس متاثرہ علاقوں میں طبی امداد پہنچا رہے ہیں۔ کوژک پاس، لک پاس، شیلا باغ سے پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکال لیا گیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں