سفارت کاروں کی بیدخلی پر روس نے نیٹو کیساتھ اشتراک معطل کر دیا

ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے مغرنی دفاعی اتحاد نیٹو کے ساتھ اشتراک معطل کرتے ہوئے ماسکو میں اس کا رابطہ دفتر بند کر دیا ہے۔

ماسکو حکومت کے مطابق نیٹو کی طرف سے برسلز میں واقع صدر دفاتر میں تعینات آٹھ روسی سفارت کاروں کو بیدخل کرنے کے جواب میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

الزام تھا کہ یہ سفارت کار خفیہ طور پر روسی انٹیلی جنس کے ساتھ کام کر رہے تھے تاہم کریملن نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

اس نئے تنازعہ پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نیٹو اتحاد روس کے ساتھ اشتراک یا مکالمہ چاہتا ہی نہیں ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں