ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلہ دیش میں ہندو کمیونٹی پر حملوں کے خلاف ڈھاکا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر جاری کی گئی تھی، جو مقامی مسلم کمیونٹی کی طرف سے توہین مذہب قرار دی گئی تھی۔ اس کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں ہندو کمیونٹی پر حملے شروع ہو گئے تھے۔
تازہ حملہ اتوار کی رات کو شمالی بنگلہ دیش میں کیا گیا، جس میں مشتعل ہجوم نے ہندوؤں کے چھبیس گھر نذر آتش کر دیے۔ اگرچہ حکومت نے کہا ہے کہ ایسے حملوں کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی لیکن کچھ مسلم حلقوں میں غم وغصہ کم نہیں ہوا۔