نیو یارک (ڈیلی اردو) شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تصدیق کی ہے۔ ایک نئی قسم کے میزائل کو ایک آبدوز سے فائر کیا گیا تھا۔
منگل کے روز جنوبی کوریا نے سب سے پہلے اپنے اس پڑوسی ملک میں ایک نئے میزائل تجربے کی اطلاع دی تھی۔
سفارت کاروں کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اگر شمالی کوریا نے واقعی ایک آبدوز سے بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے تو اسلحہ سازی کے حوالے سے یہ شمالی کوریا کے لیے ایک بڑی پیش رفت جبکہ ’بین الاقوامی طاقتوں کی ناکامی‘ ہے۔