کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغانستان کے سیکورٹی حکام نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشتگرد گروہ داعش سے وابستہ 250 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
طلوع نیوز نے طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران داعش سے وابستہ کل 250 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے بیشتر جیلوں سے فرار قیدی ہیں۔
نشریاتی ادارے کے مطابق ذبیع اللہ مجاہد نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں میں سے کچھ نے بم دھماکوں جیسے دہشتگردانہ حملوں کا منصوبہ بنایا ہوا تھا جنہیں ناکام بنا دیا گیا ہے۔
داعش نے قندھار اور قندوز میں اہل تشیع کی مساجد کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔