لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ میں متنازع بل کے خلاف اور پناہ گزینوں کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔
لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر پر متنازع بارڈرز بل کے خلاف پناہ گزینوں کی حامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں نے احتجاج کیا، مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، لوگوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہاجرین کے حق میں نعرے درج تھے۔
احتجاج کے شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت کو پناہ گزینوں کے لئے محفوظ متبادل راستے فراہم کرنے چاہئیں۔