لندن: سکھ کمیونٹی کا خالصتان کیلئے 31 اکتوبر کو ریفرنڈم کا اعلان

لندن (ویب ڈیسک) سکھ کمیونٹی نے خالصتان کیلئے 31 اکتوبر کو ریفرنڈم کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان کے لئے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا گیا جس کا آغاز برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے کوئین الزبتھ سینٹر میں ہو گا۔

سکھ رہنماؤں نے خالصتان کا نقشہ پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت ظالمانہ کارروائیوں سے آواز کو دبا نہیں سکتا۔

سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم ہمارا جمہوری حق ہے، سکھ قوم اپنی آزادی کا پہلا ووٹ 31 اکتوبر کو کاسٹ کرے گی۔

اس دوران صدر سکھ فار جسٹس سردار اوتار سنگھ نے کہا بھارت نے پنجاب پر قبضہ کر رکھا ہے، برطانیہ کے 175 گردوارے ہمارے ساتھ ہیں۔ صدر کونسل آف خالصتان ڈاکٹر بخشی سنگھ کا کہنا تھا کہ 31 اکتوبر سکھوں کا تاریخی دن ہوگا، ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبد ارادارے کر رہے ہیں۔

ایک اور رہنما گور پریت سنگھ نے بتایا کہ سکھوں کو حق مانگنے پر گولیاں ماری گئیں، ساری دنیا کی نگاہیں سکھ قوم کے ریفرنڈم پر ہیں، پُرامن جمہوری طریقے سے اپنا وطن آزاد کرائیں گے۔

سردار پنوں سنگھ کا کہنا تھا کہ ہریانہ اور ہماچل پردیش بھی خالصتان کا حصہ ہوں گے، راجھستان اور اترپردیش کے سکھ علاقے بھی خالصتان کا حصہ بنائیں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں