کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا یعقوب پہلی بار منظر عام پر آگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقو ب کی پہلی ویڈیو طالبان نے جاری کردی ہے۔
ملامحمد یعقوب مجاهد، سرپرست وزارت دفاع در مراسمی امروز درشفاخانهی سردار محمد داوودخان گفت باید روی سکتور صحت بیشتر کار صورت گیرد و زمینهی درمان بیماران در داخل کشور آماده شود. او از سرمایهگذاران کشور خواست تا دربخش صحت سرمایهگذاری کنند.#Afghanishtan pic.twitter.com/Rvz9WlMESK
— RTA Dari (@rtadari) October 27, 2021
طالبان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ملا یعقوب نے کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عوام متحد ہوں۔
ملا یعقوب کو جاننے اور قریب سے دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کی عمر تقریباً 27 سال ہے اور انہوں نے ابتدائی دینی تعلیم پاکستان کے مدارس میں حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ ملا یعقوب کے جوان ہونے کی وجہ سے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ شاید ان کا سیاسی اور جنگی امور میں تجربہ اتنا زیادہ نہیں لیکن توقع تھی کہ ملا محمد عمر کے بیٹے ہونے کے ناطے طالبان کے فوجی کمانڈرز اور سیاسی رہنما ان کی اطاعت کریں گے۔
طالبان حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے ملا آغا جان معتصم، جو ملا عمر کے خاندان کے قریب سمجھے جاتے ہیں کا کہنا تھا کہ یعقوب ایک دینی عالم ہیں اور گذشتہ 19 سالوں میں وقتاً فوقتاً امریکی اور نیٹو افواج کے خلاف جنگی محاذوں پر کارروائیوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔