طرابلس (ڈیلی اردو) بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (آئی او ایم) کے مطابق 140 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن افراد کو ان کے آبائی ملک واپس بھیج دیا گیا ہے۔
آئی او ایم نے ایک بیان میں کہا کہ آئی او ایم کے رضاکارانہ انسانی واپسی (وی ایچ آر) پروگرام کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے پہلی وی ایچ آر پرواز کے ذریعے ان مہاجرین کو جمعرات کے روز بنغازی سے بنگلہ دیش واپسی میں مدد فراہم کی گئی ہے ان میں سے 9 افراد کو طبی مسائل درپیش تھے۔
140 Bangladeshi migrants, including 9 with medical conditions, were assisted to return to Bangladesh from #Benghazi yesterday, in the first Voluntary Humanitarian Return (VHR) flight from the city since the resumption of IOM’s VHR programme.
#AfricaTrustFund #EU pic.twitter.com/quKakFmsdb— IOM Libya (@IOM_Libya) October 29, 2021
بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے سفارت خانے کی طرف سے مکمل تعاون اور امداد فراہم کی گئی واپس لوٹنے والے تارکین وطن افراد کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مشاورتی خدمات اور تحفظ کی اسکریننگ کے ساتھ ساتھ ذاتی حفاظتی سامان فراہم کیا گیا اور بورڈنگ سے قبل ان کے نوول کرونا وائرس ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
لیبیا 2011 میں مرحوم رہنماء معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سےعدم استحکام اور انتشار کا شکار ہے اور اس کے بعد سے شمالی افریقہ کا یہ ملک بحیرہ روم کو عبور کر کے یورپی ساحلوں تک پہنچنے کے خواہشمند غیرقانونی تارکین وطن کیلئے روانگی کا پسندیدہ مقام بن چکا ہے۔
آئی او ایم کے وی ایچ آر پروگرام کے تحت لیبیا میں پھنسے غیر قانونی تارکین وطن کی ان کے آبائی علاقوں میں واپسی کا انتظام کیا جاتا ہے۔