پاراچنار (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار میں گزشتہ تین روز سے مسلسل برفباری کے بعد علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور علاقے کی دلکشی اور حسن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک کے مختلف علاقوں سے سیاح پاراچنار کا رخ کررہے ہیں۔
پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں اور کوہ سفید کے پہاڑی سلسلوں پر گزشتہ تین روز سے شدید برفباری ہوئی جس سے علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور علاقے کی حسن کو چار چاند لگا دئیے۔
برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک کے مختلف علاقوں سے سیاح پاراچنار کا رخ کرر ہے سیاحوں کا کہنا ہے کہ مملکت خدا داد میں حسین اور دلکش علاقوں کی کمی نہیں ہے اور پاراچنار بھی ان خوبصورت اور حسین علاقوں میں سے ایک ہے برفباری سے جہاں علاقے کی حسن میں اضافہ ہوجاتا ہے وہاں مقامی لوگوں کے مشکلات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔
شدید برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں آمد و رفت کے راستے بند ہوگئے ہیں اور مختلف علاقوں میں درجن سے زائد کچے مکانات کی چھتیں بھی گرگئے ہیں جس میں ایک شخص جاں بحق اور دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
علاقے میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ماہرین نے حالیہ برفباری کو فصلوں کے لئے مفید قرار دیا ہے
تصاویری گیلری ملاحضہ کریں.