لاہور (اے ڈی شہزاد) کالعدم تنظیم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق جنرل ہسپتال میں زیر علاج اے ایس آئی ابوبکر ہلاک ہوگیا۔ کالعدم تنظیم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے شرپسند عناصر کے تشدد سے ابوبکر کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال لایا گیا تھا، مشتعل جتھوں نے سادھوکی میں ابوبکر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
فرض کی راہ پر لاہور پولیس کا ایک اور زخمی جوان شہید ہوگیا.@PTIOfficialLHR@DIGOpsLahore@ctplahore@InvPoliceLahore@OfficialDPRPP pic.twitter.com/d5LJ6VbgQ9
— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) November 1, 2021
سربراہ لاہور پولیس نے بتایا کہ ابوبکر نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر اپنی جان نچھاور کی۔ ابوبکر کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے جنہوں نے 1990 میں بطور کانسٹیبل محکمہ پولیس جوائن کیا۔ 51 سالہ ابوبکر کے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
لاہور پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
شہدا لاہور پولیس @PTIOfficialLHR@DIGOpsLahore@ctplahore@InvPoliceLahore@OfficialDPRPP pic.twitter.com/Jorlt4aOFb
— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) November 1, 2021
علاوہ ازیں آئی جی پنجاب قصور میں پولیس اہلکار غلام رسول کے گھر پہنچے، غلام رسول کی ننھی بیٹی والد کے افسر سے لپٹ کر رو پڑی، ماں نے بھی اپنا دکھ بانٹا۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی چونیاں میں محمد اکبر کے گھر بھی گئے اور اہل خانہ سے تعزيت کی۔