طرابلس (ڈیلی اردو) لیبیائی بحریہ نے ملک کے مغربی ساحل سے 81 غیر قانونی مہاجرین کو بچائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
لیبیائی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف افریقی ممالک کی شہریت رکھنے والے مہاجرین کو بچائے جانے کے بعد طرابلس نیول بیس پر لے جایا گیا اور انہیں محکمہ برائے انسداد غیر قانونی امیگریشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ برائے انسداد غیر قانونی امیگریشن مہاجرین کی اپنے آبائی ممالک میں محفوظ روانگی کے طریقہ کار پر عمل کریگا۔
2011 کے بعد سے ملک میں انتشار اور عدم تحفظ کی صورتحال کے پیش نظر بہت سے غیر قانونی مہاجرین جن میں سے بیشتر افریقی ہیں، بحیرہ روم کو پار کر کے یورپی ساحلوں تک پہنچنے کیلئے لیبیا کا انتخاب کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے مطابق رواں سال اب تک تقریباً 28 ہزار غیرقانونی مہاجرین کو سمندر سے بچا کر لیبیا واپس لایا گیا ہے۔