فری ٹاؤن (ڈیلی اردو) مغربی افریقی ملک سیرا لِیون میں تیل بردار ٹینک کے بس سے تصادم کے بعد آئل کا اخراج شروع ہوگیا تھا جسے لوگ جمع کر رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس میں 91 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک سیرا لِیون میں ایک تیل بردار ٹینکر اور بس میں تصادم ہوگیا۔ تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل روڈ پر بہنے لگا۔
A huge explosion happened after an oil truck collided with another vehicle in Sierra Leone's capital, Freetown. At least 84 people have died many of whom were trapped in their vehicles.
More here ????https://t.co/s6QUewFaMl pic.twitter.com/uZ8Irt70qY— BBC News Africa (@BBCAfrica) November 6, 2021
سڑک پر بہتے تیل کو چوری کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اسی دوران ٹینکر میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جل کر 91 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو قریبی ہسپتال منقتل کیا ہے جہاں 90 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔