اسرائیلی میزائل حملے میں دو شامی فوجی زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) شامی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی میزائل حملے میں دو شامی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

شامی خبر رساں ادارے سانا کے مطابق ملک کے وسطی اور ساحلی حصوں میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے۔

شامی بیان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائل تو ملکی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیے تاہم دو فوجی زخمی ہوئے اور کچھ مقامات پر املاک کو نقصان پہنچا۔

اسرائیل کی جانب سے ان خبروں پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم شام میں سن 2011 سے جاری خانہ جنگی کے دوران اسرائیل متعدد مرتبہ شام میں فضائی حملے کر چکا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں