پناہ گزینوں کا بحران شدید: پولینڈ کی سرحد پر 15 ہزار فوجی تعینات کر دیئے گئے

وارسا (ڈیلی اردو) پولینڈ کی سرحد پر پناہ گزینوں کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا اور 15ہزار فوجی سرحد پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔

پولینڈ حکام کے مطابق مزید سینکڑوں افراد نے بیلاروس سے پولینڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔

روس نے پناہ گزینوں کے موجودہ بحران کا ذمہ دار یورپی یونین کو قرار دے دیتے ہوئے اتحادی ملک بیلاروس کی مدد کے لئے دو بمبار طیارے بھی روانہ کئے جبکہ یورپی یونین نے پناہ گزینوں کے اصل بحران کا ذمہ دار روس کو قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں