بیلا روس ہائبرڈ حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، یورپی یونین

برسلز (ڈیلی اردو) یورپی یونین نے بیلا روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ یونین کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے ہائبرڈ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان حملوں کا اشارہ بیلا روس کا مہاجرین کو پولینڈ کی سرحد کی جانب دھکیلنے کی کوششوں سے ہے۔

اس وقت ہزاروں غیر ملکی مہاجرین پولینڈ اور یبلاروس کے سرحدی گزرگاہوں پرجمع ہیں اور وہ یورپی یونین میں داخل ہونے کی کوشش میں ہیں۔

ایک طرف یورپی کمیشن کی صدر نے بیلا روس پر عائد پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنے کا عندیہ دیا ہے تو دوسری جانب روس نے اپنے دو جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت والے اسٹریٹیجک بمبار طیارے بیلا روس منتقل کر دیے ہیں۔

اس سرحدی بحران پر جرمن چانسلر میرکل اور روسی صدر پوٹن کے مابین ٹیلی فون کے ذریعے گفتگو بھی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں