ینگون (ڈیلی اردو) میانمار میں ایک امریکی صحافی کو گیارہ برس کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔
مئی میں گرفتار کیے گئے ڈینی فنسٹر پر الزام تھا کہ وہ غیر قانونی رابطوں اور عوام کو فوجی حکومت کے خلاف اکسانے کے علاوہ ویزہ قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تھا۔
فنسٹر پر بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں اور اگر یہ ثابت ہو گئے تو اسے عمر قید بھی سنائی جا سکتی ہے۔
سینتیس سالہ فنسٹر گزشتہ ایک برس سے فرنٹئر میانمار نامی ایک ادارے سے منسلک تھا اور اسے مئی میں ینگون کے ہوائے اڈے سے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ اپنے گھر والوں سے ملنے امریکا جا رہا تھا۔