پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے سلطان سے اغوا ہونے والے بیس سالہ شیعہ نوجوان مشہد حسین کی لاش سلطان کے علاقے سے برآمد ہو گئی، میت کو بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اپر کرم کے علاقے سلطان سے 2 نومبر کو ٹیلر ماسٹر مشہد حسین اغوا ہو گیا تھا، پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔
پولیس کی جانب سے مطلوبہ شخص کی گرفتاری اور لاپتہ ٹیلر ماسٹر مشہد حسین کی تلاش جاری تھی تاہم آج سلطان کے علاقے میرداد خیل صحرا سے اس کی تشدد زدہ لاش برآمد ہو گئی۔ جس کا سر اور پاؤں کٹے ہوئے ہیں۔
مشہد حسین کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔