لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن سے بھری کشتی سے 10 لاشیں برآمد

طرابلس (ڈیلی اردو/وی او اے) کھلے سمندروں میں مہاجرین کی مدد کرنے والے کارکنوں نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحلوں کے قریب یورپ کی طرف سفر کرنے والے ننانوے افراد کو بچا لیا گیا۔

یہ تارکین وطن ایک ایسی کشتی کے مسافر تھے، جس میں گنجائش سے بہت زیادہ مہاجرین سوار تھے۔ ساتھ ہی اس کشتی سے دوران سفر انتقال کر جانے والے دس تارکین وطن کی لاشیں بھی ملیں۔

طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے بتایا کہ اس کے کارکنوں نے ان تارکین وطن کو بچا کر اپنے امدادی بحری جہاز ’جیو بیرینٹس‘ میں سوار کرا لیا۔

اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر یورپ پہنچنے کے خواب لیے ہر سال ہزارہا تارکین وطن شمالی افریقہ سے یورپ تک کا سمندری سفر کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں