دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب میزائل حملہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دمشق کے قریب خالی عمارت پر 2میزائل داغے ،میزائل مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے داغے گئے جبکہ حملو ں میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
Israeli missiles target building near Damascus, says Syria https://t.co/7x2VgjCdKs pic.twitter.com/pnx0WR2NCI
— Al Jazeera English (@AJEnglish) November 17, 2021
رپورٹس میں بتایا گیا کہ جس عمارت پر صیہونی فوج نے میزائل حملہ کیا وہ خالی عمارت تھی اس میں کوئی نہیں رہتا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج حالیہ برسوں میں دمشق سمیت شام کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملے کر رہی ہے جن میں زیادہ تر حملے شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے ناکارہ بنا دیئے جاتے ہیں۔