میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں گرلز اسکول ٹیچرز کے رہائشی کوارٹر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق میرانشاہ کے قریب ہمزونی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی جانب سے گرلز اسکول کے ساتھ منسلک ٹیچرز کے رہائشی کوارٹرز بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1462121365830393856?t=QTnvBqqgG9FADTwfzEv2RQ&s=19
پولیس کے مطابق رہائشی کواٹرز میں کوئی موجود نہیں تھا اور خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔