باجوڑ میں جے یو آئی کے رہنماء مفتی سلطان محمد کے چھوٹے بھائی سکول کے باہر قتل

خار (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں گورنمنٹ ہائی سکول کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد الیاس نامی طالبعلم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد الیاس پرچہ دے کر سکول سے جیسے ہی باہر نکلا نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

محمد الیاس جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مفتی سلطان محمد کے چھوٹے بھائی تھے۔

یاد رہے کہ مفتی سلطان محمد کو دو سال قبل گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

وقوعہ کے بعد محمد الیاس کی لاش ہیڈ کواٹر خار ہسپتال منتقل کر دی گئی، بعد ازاں مظاہرین نے لاش کے ہمراہ سول کالونی گیٹ کے سامنے مظاہرہ شروع کیا جو آخری اطلاعات تک جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں