ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کی قیادت میں سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کارروائیوں کے دوران 115 حوثیوں کو ہلاک کرکے ان کی متعدد گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
اتحادی افواج نے مغربی ساحل پر حوثیوں کو نشانہ بنانے کے لیے مزید پانچ آپریشن بھی کیے ہیں۔
خیال رہے کہ فوجی اتحاد نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں حوثیوں کو یمن کے صنعاء کے ہوائی اڈے پر میزائل ایئر سسٹم کا تجربہ کرنے کے لیے تربیتی مشقیں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔