خلیج بصرہ میں امریکا کے ساتھ جھڑپ میں ایران کے 9 فوجی ہلاک

تہران (ڈیلی اردو) خلیج بصرہ میں امریکہ کے ساتھ ہونے والی براہ راست جھڑپ میں پاسداران انقلاب اسلامی فورسز کے 9 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ترک کی خبر رساں ایجنسی انادولو کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کی مہر خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کمانڈر علی رضا نے کسی تاریخ کا ذکر کیے بنا خلیج بصرہ میں امریکہ کے ساتھ ہونے والی براہ راست جھڑپوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاسداران انقلاب اسلامی بحریہ کے درمیان متعدد دفعہ براہ راست جھڑپیں ہوئی ہیں۔

کمانڈر علی رضا کے مطابق جھڑپوں میں ہمارے 9 فوجی شہید ہوئے ہیں۔ جھڑپوں میں سے بعض کو ذرائع ابلاغ سے پوشیدہ رکھا گیا ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ ہم نے بھی 9 جوابی حملے کئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں