اسرائیل کے شام پر فضائی حملے میں 2 شہری ہلاک، 7 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیل کی شام میں بمباری سے دو شہری ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے وسطی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں دو عام شہریوں کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی جارحیت میں شام کے وسطی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ شامی ائیر ڈیفنس نے حمص شہر پر کیے جانے والے حملے کو روکنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کی پڑوسی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے میزائل داغے جس میں زخمی ہونے والوں میں 6 شامی فوجی بھی شامل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں