تیونس کی نیوی نے 487 تارکین وطن کو سمندر سے بچا لیا

تیونس (ڈیلی اردو) تیونس حکام نے کہا ہے کہ شمالی افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 487 تارکین وطن کو ایک بحری آپریشن کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیونس کی بحریہ اور نیشنل گارڈز نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔

حکام نے بتایا کہ ریسکیو کیے گئے افراد کا تعلق مختلف عرب، ایشیائی اور افریقی ممالک سے ہے اور ان میں 93 بچے بھی شامل ہیں۔

تارکین وطن کی یہ کشتی لیبیا سے یورپ کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم اسے تیونس کے قریب روک لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں