پشاور (ڈیلی اردو) جے یو آئی کے زیر اہتمام 24 مارچ کو شمالی وزیرستان میں ملین مارچ کے انعقاد کافیصلہ کیاگیاہے اس سلسلہ میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا گل نصیب خان کی صدارت میں صوبائی سیکٹریریٹ رنگ روڈ پشاور میں منعقد ہوا جس میں اراکین مجلس عاملہ مفتی محمد کفایت اللہ مولانا راحت حسین مولانا عین الدین شاکر حاجی اسحاق زاہد مولانا رفیع اللہ قاسمی مولانا فضل معبود اور عبدالجلیل جان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال. شمالی وزیرستان میں 24 مارچ ملین مارچ اور دیگر اہم امور پر غور وغوض کیا گیا صوبائی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مرکزی جماعت کے فیصلے کے مطابق ملین مارچ کے سلسلے کو جاری رکھنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اتوار 24 مارچ کو شمالی وزیرستان میں تحفظ ناموس رسالت ص ملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سلسلے میں ملین مارچ کی بھر پور کامیابی کے لیے 6 مارچ بروز بدھ 3 بجے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی رہائش گاہ بنوں میں جنوبی اضلاع کے امراؤنظماء اور صوبائی مجلس عاملہ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیاہے۔
اجلاس میں بھارت حکومت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کو کھلم کھلا جارحیت قرار دیتے ہوئے ہوے افواج پاکستان کے اقدام کو جرآت مندانہ قدم قرار دیاگیا۔