ابوظہبی (ڈیلی اردو) متحدہ عرب امارات، فرانس سے 14 ارب یورو مالیت کے 80 رافائل جنگی طیارے خرید کرے گا۔
اس معاہدہ کا اعلان فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اربوں یورو کے دیگر معاہدے بھی طے پائے ہیں۔ امارات فرانسیسی دفاعی صنعت کا سب سے بڑا خریدار تصور کیا جاتا ہے۔
I was pleased to welcome French President Emmanuel Macron to the UAE today. We enjoyed productive talks building on the longstanding bonds of friendship and strategic cooperation between our two countries, and witnessed the signing of several new partnerships in a range of fields pic.twitter.com/C3KSH1gyc9
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) December 3, 2021
نئے آرڈر کے تحت یو اے ای 12 کاراکل ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر بھی خریدے گا، جن کی قیمت 17 ارب یورو سے زائد ہے۔
فرانسیسی صدر خلیجی ممالک کے دو روزہ دورے پر ہیں، متحدہ عرب امارات کے بعد وہ قطر اور سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔