یمن: بیلسٹک حملوں کے جواب میں صنعاء پر سعودی فضائی حملے

ریاض (ڈیلی اردو/ایس پی اے) سعودی فضائی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یمن میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس سے پہلے صنعا کے مضافات سے حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بیلسٹک میزائل سعودی عرب کی جانب فائر کیا گیا، جسے راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی یمن کے زیادہ تر جنوبی علاقوں پر کنٹرول رکھتے ہیں اور انہوں نے سن 2014 میں دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کر لیا تھا۔

اس تنازعے میں ہزاروں افراد ہلاک اور کئی ملین بے گھر ہو چکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں