بیروت (ڈیلی اردو) لبنان کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
لبنانی فوج کی معلومات کے مطابق یہ دھماکا صور شہر کے قریب برج الشمالی کیمپ میں فلسطینی تنظیم حماس کے ہتھیاروں کے ڈپو میں ہوا۔ ابھی تک زخمیوں کی صحیح تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔ اندازوں کے مطابق یہ دھماکا آگ لگنے سے ہوا ہے۔
دوسری جانب ایک فلسطینی اہلکار نے کیمپ میں اسلحہ اور گولہ بارود کی موجودگی کی تردید کی ہے۔ کہا گیا ہے کہ متاثرہ ڈپو میں گیس اور آکسیجن کی بوتلیں رکھی گئی تھیں۔