ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختنونخوا کے ضلع ٹانگ میں پولیو ٹیم پر ایک اور حملے میں سکیورٹی پر مامور ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔
پولیس مطابق ضلع ٹانک کے گاؤں شادہ گرہ میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نذیر احمد ہلاک ہو گیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1469949308053356545?t=aH4bBVbHv6oKZeDt5WTJ9g&s=19
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نذیر احمد کی لاش ہسپتال منتقل کر دی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ٹانک : پولیو ڈیوٹی پر معمور کانسٹیبل نذیر احمد گاؤں گرہ شادہ میں دوران پولیو ڈیوٹی نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔ pic.twitter.com/eL89dJoBcf
— KP Police (@KP_Police1) December 12, 2021
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے گی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سہ روز پولیو مہم کے تیسرے روز پولیو ٹیم پر یہ دوسرا حملہ ہے، گزشتہ روز بھی اس ضلع کے گاؤں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1469560908703666176?t=DdJNIcLvYRGwjvoP4kaRHA&s=19