فلوریڈا (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اپنی فضائیہ کو ایران پر حملے کے لیے تیاری کا حکم دیدیا ہے اور اس سے امریکا کو بھی آگاہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گنٹز نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں ہونے والی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں اسرائیلی فضائیہ کی ایران پر حملے کی تیاری سے آگاہ کردیا ہے۔
فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر دفاع بینی گنٹز کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں امریکی حکام نے اسرائیلی مؤقف کی تائید کی اور ایران کے دنیا کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہونے پر اتفاق کیا۔