عمان (ڈیلی اردو) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سکیورٹی ڈائیلاگ کا ایک مرحلہ اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقد ہوا ہے۔
اردن کی نیوز ایجنسی پیٹرا نے کہا ہے کہ ماہرین کی سطح کی یہ ملاقات عرب انسٹیٹیوٹ فار سکیورٹی اسٹڈیز میں ہوئی جس میں اعتماد سازی اور خاص طور پر ایران کے جوہری پروگرام جیسے معاملات پر بات ہوئی۔
نیوز ایجنسی کے مطابق یہ مذاکرات آج پیر کے روز ختم ہوئے ہیں تاہم اس بارے میں ایران اور سعودی عرب کی طرف سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔