دمشق (ڈیلی اردو/شِنہوا) شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں ایک ہی خاندان کے تین شہری پیر کو امریکی افواج کے ہاتھوں مارے گئے۔
سرکاری خبر ایجنسی، سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے کرد زیر قیادت شامی ڈیمو کریٹک فورسز کی مدد سے دیرالزور کے دیہی علاقوں میں البصیرہ قصبے اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر فضائی بمباری کی، جس میں البصیرہ میں تین متاثرین مارے گئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکی افواج نے دیر الزور کے دیہی علاقوں میں گھروں پر چھاپے بھی مارے اور لوگوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقامات پر لے گئے۔