یمنی وزارت دفاع کا اعلیٰ عہدیدار حوثیوں سے لڑائی میں مارا گیا

عدن (ڈیلی اردو/شِنہوا) یمن کی وزارت دفاع کا ایک اعلیٰ عہدے دار پیر کو ملک کے تیل سے مالا مال صوبے مارب میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری لڑائی میں مارا گیا۔

ایک مقامی سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ سرکاری فورسز کے فوجی آپریشنز کے سربراہ ناصر الثيباني  پیر کی صبح  مارب شہر میں حوثی ملیشیا کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے مارے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں نے معارب شہر کے جنوب میں بالق پہاڑی سلسلے کے قریب جاری لڑائی کے دوران الثیبانی اور حکومت نواز فورسز کے دیگر سپاہیوں کو گولی مار کر ہلاک کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں