برلن (ڈیلی اردو) جرمن چانسلر اولاف شولس نے کہا ہے جرمنی ویکسین مخالف ایسی متشدد اقلیت کے خلاف اپنا دفاع کرے گا، جنہوں نے حکومتی اہلکاروں کو دھمکیاں دی ہیں۔
بطور چانسلر پارلیمان میں اپنے اولین خطاب میں شولس کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کی ایسی محدود اقلیت کو اپنی خواہش پورے معاشرے پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صوبہ سیکسنی کے وزیر اعلیٰ کو ویکسین مخالف گروپ کی طرف سے دھمکیوں کے بعد ڈریسڈن میں پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔