واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد کئی ریاستوں میں اسکولز بند کر دیئے گئے جبکہ سکولوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلفورنیا، منی سوٹا، ٹیکساس، میسوری میں دہشت گرد حملوں کی دھمکیوں کے بعد اسکول بند کردیئے گئے۔
پولیس کی جانب سے امریکی ان ریاستوں میں اسکولز میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ معاملے کی فوری تحقیقات شروع کردی گئیں۔
امریکہ میں اسکولز پر فائرنگ کی دھمکی وائرل ٹک ٹاک پر دی گئی۔ ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا گیا کہ جن کو اپنی جان پیاری ہے وہ جمعہ کو سکول نہ جائیں۔