طربلس (ڈیلی اردو) تارکین وطن اور مہاجرین کی مدد کرنے والی امدادی تنظیم ایس او ایس میڈیٹرینین نے بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحلوں کے قریب پھنسے 114 تارکین وطن کو بچا لیا ہے۔ اس تنظیم کے مطابق ریسکیو کیے گئے افراد میں 30 بچے بھی شامل ہیں۔
Following a night-long search, 114 people were rescued by #OceanViking from a rubber boat in distress in int'l waters off Libya at dawn. Among the survivors are women and newborns. The youngest is 11 days.
All are now being cared for by @SOSMedIntl & @IFRC post-rescue teams. pic.twitter.com/PciFp9k2d7— SOS MEDITERRANEE (@SOSMedIntl) December 16, 2021
ایس او ایس میڈیٹرینین، بین الاقوامی تنظیموں ریڈکراس اور ہلال احمر کے ساتھ مل کرسمندروں میں پھنسے تارکین وطن اور مہاجرین کی مدد کرتی ہے۔ تاہم متعدد ممالک کے عدم تعاون کے باعث اس تنظیم کے جہاز کو محفوظ بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے اکثر ہی کئی دنوں تک سمندر میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔