راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی، افغانستان میں انسانی تباہی کا خطرہ ٹالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
آرمی چیف سے افغانستان اور پاکستان کے لیے جرمنی کے نمائندہ خصوصی جوسپر ویک نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی تباہی کا خطرہ ٹالنے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے اور دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی علاقائی معاملات میں جرمنی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم پاک جرمنی دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔