اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہریوں کی بے دخلی کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر وحشیانہ تشدد

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے فلسطینی شہریوں کی بے دخلی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے معمر افراد پر شدید لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیاگیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں فلسطینی خاندان کو ان کے گھر سے زبردستی نکالنے کے خلاف فلسطینی شہریوں نے مظاہرہ کیا، اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے۔

اسرائیلی فورسز کے اہلکار معذور اور معمر افراد کو بھی مارتے رہے، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں