برسلز (ڈیلی اردو) یوکرائن کی سرحد پر روسی افواج کی نقل و حرکت کے سبب مغربی دفاعی نیٹو نے اولین فوجی اقدامات کیے ہیں۔
جرمن اخبار ’ڈی ویلٹ‘ نے نیٹو کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیٹو کی سریع الحرکت فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نیٹو کی ٹاسک فورس کو پانچ دن کے اندر اندر متاثرہ علاقے میں تعیناتی کے لیے تیار رہنے کا بھی کہا گیا ہے۔
اس وقت کی صورتحال کے مطابق فوجیوں کو سات دن میں کسی ممکنہ جگہ پر تعیناتی کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے۔