لکی مروت: سرکاری اسکول میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹیچر ہلاک، دو افراد زخمی

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹیچر ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقے تجوڑی میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے سرکاری پرائمری اسکول نمبر ون میں فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے اسکول میں موجود مومن خان نامی ٹیچر موقع پر ہی ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد اسکول میں بھگدڑ مچ گئی تاہم موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں