ریاض (ڈیلی اردو) سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں نے بحیرہء احمر میں دھماکا خیز مواد سے لدی ایک کشتی کو تباہ کر دیا۔
سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ کشتی حملے کی تیاری میں مصروف تھی، جب اسے نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب عرب اتحاد نے صنعا میں کھیلوں کے ایک میدان کو نشانہ بنایا۔
عرب عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں سے صنعا شہر میں کھیلوں کے اس میدان کو ہتھیاروں کے ذخیرہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے پر ڈیڈلائن دی ہے کہ وہ جمعرات کی شب عالمی وقت کے مطابق گیارہ بجے تک اس میدان سے تمام گولہ باردو نکال لے دوسری صورت میں اسے نشانہ بنایا جائے گا۔