برکینا فاسو: مالی میں مشتبہ جہادیوں کا حملہ، 41 افراد ہلاک

واگادوگو (ڈیلی اردو) برکينا فاسو ميں مشتبہ شدت پسندوں کے ہاتھوں اکتاليس افراد کے قتل کے بعد آج اتوار سے دو روزہ سوگ کا اعلان کيا گيا ہے۔

اجتماعی قتل کی يہ واردات مالی کی سرحد کے پاس جمعرات کو کی گئی۔ ہلاک شدگان کی شناخت جاری کر دی گئی ہے۔

نومبر ميں بھی اسی طرز کے ايک حملے ميں ستاون افراد مارے گئے تھے۔ نائجر اور مالی کی طرح برکينا فاسو بھی سن 2015 سے بد امنی کا شکار ہے۔

حکام اس بد امنی کے ذمہ داری ’اسلامک اسٹيٹ‘ اور القاعدہ سے منسلک مقامی گروہوں پر عائد کرتے ہيں۔ پر تشدد واقعات ميں دو ہزار افراد ہلاک اور چودہ لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہيں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں