ڈیرہ اسماعیل خان میں دینی مدرسے میں فائرنگ سے ایک استانی ہلاک، دوسری زخمی، حملہ آور ہلاک

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ صدر کی حدود مقیم شاہ میں گھر میں قائم دینی مدرسے ام سلمہ میں فائرنگ سے مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک استانی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گئی۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ صدر کی حدود مقیم شاہ کے ایک گھر میں قائم دینی مدرسے ام سلمہ میں مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کر دی جس نتیجے میں ایک لڑکی جو کہ استانی تھی موقع پر ہو گئی جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہو گئی۔ فائرنگ سے گھر میں گھسنے والا مسلح شخص بھی مارا گیا۔ ہلاک مسلح شخص کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی جو کہ سابق پولیس کانسٹیبل تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ظفر نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ایک لڑکی ہلاک جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہو گئی۔ فائرنگ سے ظفر نامی شخص بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

‏مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس مدرسے پر فائرنگ کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں