لبنان: حزب اللہ نے حوثی باغیوں کی معاونت کا سعودی الزام مسترد کر دیا

بیروت (ڈیلی اردو) لبنانی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ نے حوثی باغیوں کی مدد کے سعودی الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ سعودی بیان ’مضحکہ خیز‘ ہے اور اس قابل بھی نہیں کہ اس پر کوئی تبصرہ کیا جائے۔

سعودی عرب نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے خلاف حملوں میں حوثی باغیوں کو حزب اللہ کی اعانت حاصل ہے۔

سعودی قیادت میں عسکری اتحاد کی جانب سے اتوار کو کہا گیا تھا کہ ضنعا کے حوائی اڈے کو میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے لے استعمال کیا جا رہا ہے، جس میں حوثی باغیوں کو حزب اللہ کی مدد حاصل ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں