فلسطین: غزہ سے فائرنگ کے جواب میں اسرائیلی ٹینکوں کا حماس کے ٹھکانوں پر حملہ

بیت المقدس (ڈیلی اردو/شِنہوا) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقے سے ہونیوالی فائرنگ کے باعث حفاظتی باڑ پر ایک ملازم زخمی ہونے کے بعد اس کے ٹینکوں نے غزہ پٹی میں حماس کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔

فوج نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ ٹینکوں نے غزہ کا انتظام چلانے والی فلسطین کی اسلامی تحریک حماس سے وابستہ متعدد فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ حملہ غزہ سے ہونیوالی فائرنگ کا جواب تھا جس کے نتیجے میں اسرائیلی وزارت دفاع کا ایک سول ملازم زخمی ہوا تھا۔ فائرنگ کے وقت وہ اسرائیل اور غزہ کے مابین لگی باڑ کی دیکھ بھال کا کام کر رہا تھا۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان ٹی وی نے کہا کہ اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری سے کم از کم 3 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں