عراق میں امریکی اتحادی افواج کا جنگی مشن ختم

بغداد (ڈیلی اردو) عراق نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف برسر پیکار امریکی اتحادی فورسز نے جنگی مشن ختم کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عراق میں تعینات یہ غیر ملکی فوجی واپس چلے گئے ہیں۔ اب اس فوجی مشن میں شریک غیر ملکی عسکری ماہرین ملکی حکومت اور فوج کو صرف مشاورت اور تعاون فراہم کریں گے جبکہ کوئی غیر ملکی فوجی کسی عسکری کارروائی میں شریک نہیں ہو گا۔

بغداد حکومت نے دسمبر سن دو ہزار سترہ میں داعش کے خلاف جنگی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں