یروشلم (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایک تربیتی مشق کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ حکام نے اس حادثے کے بعد اس طرح کی تربیتی مشقیں عارضی طورپر روک دی ہیں۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے منگل کے روز بتایا کہ اسرائیلی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر شمالی اسرائیل کے ساحلی علاقے میں تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے جبکہ عملے کا تیسرا فرد زخمی ہوگیا۔
The IAF aircrew members killed in last night’s helicopter crash were Lt. Col. Erez Sachyani, Deputy Commander of Ramat David Airbase, age 38, married and father of three from Ramat David, and Maj. Chen Fogel, Deputy Commander of the 193rd Squadron, age 27, from Haifa. pic.twitter.com/HBRM7oT0j1
— Israeli Air Force (@IAFsite) January 4, 2022
فوج نے بتایا کہ زخمی ہونے والے جوان کو حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر سے نکال لیا گیا ہے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے حادثے کی کوئی وجہ فوری طورپر نہیں بتائی۔
فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ کا اٹالیف میری ٹائم ہیلی کاپٹراسرائیل کے شمالی شہر حیفہ میں بحیرہ روم کے ساحل پر حادثے کا شکار ہوگیا۔
اسرائیلی کی ‘اسپیشل فورسز انڈر واٹر مشن یونٹ’ سمیت راحت اور بچاو ٹیموں کو جائے حادثہ پر فوراً بھیجا گیا۔ لیکن وہ دو پائلٹوں کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ ان دونوں پائلٹوں کو جائے واقعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے عملے کا تیسرا فرد، جو کہ فضائی آبزرور ہے، “درمیانی نوعیت “کا زخمی ہوا ہے۔ انہیں ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اسرائیلی ایئر فورس کے کمانڈر امیکم نارکن نے اس حادثے کے بعد تمام تربیتی مشقوں کو عارضی طور پر بند کردینے کا اعلان کیا۔ فوج نے مزید
بتایا کہ ایک اعلی فوجی افسر کو اس “واقعہ” کی تفتیش کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
2 IDF officers were killed and 1 moderately injured when an IAF maritime helicopter crashed into the Mediterranean Sea off the coast of Haifa during a training flight last night.
We send our heartfelt condolences to the families of the two pilots who lost their lives.
— Israel Defense Forces (@IDF) January 3, 2022
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے پائلٹ کے رشتہ داروں کو اس واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ “اسرائیلی دفاعی فورسز متاثرہ کنبوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور ان کی مدد اور تعاون جاری رکھے گی۔”